قومی

ڈی جے بٹ ایک بار پھر مشکل کا شکار

Dj-Butt

مقامی عدالت نےڈی جے بٹ کے وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیے۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈی جے بٹ کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پرپیش کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس تحریک انصاف کے دھرنے میں ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرڈی جے بٹ کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر ڈی جے بٹ کو عدالت نے کئی بار طلب بھی کیا۔ڈی جے بٹ کے حاضر نہ ہونے پر مقامی عدالت نے اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

کراچی کی بہادر آباد چورنگی دنیا کی 12 خوبصورت چورنگیوں میں شامل

KarachiChorangi

برطانیہ میں راؤنڈ اباؤٹ (چورنگی) اپریسی ایشن سوسائٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں چھٹا نمبر کراچی میں واقع بہادر آباد چورنگی کو دیا گیا ہے جس کے مرکز میں ایک خوبصورت مسجد نما ماڈل تیار کیا گیا جسے برطانوی سوسائٹی نےایک اہم اختراع قرار دیتے ہوئے اپنی جیوری کے سامنے پیش کیا اور اسے اس سال کے لیے پوری دنیا کی اہم چورنگیوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے

سلمان اور آصف کی مشکلات برقرار،واپسی کا سفر دشوار

سزا کا دورانیہ جلد مکمل ہونے کے باوجود سلمان بٹ اور محمد آصف کی مشکلات برقرار ہیں، دونوں کیلیے کرکٹ میں واپسی کا سفردشوار اور راہ میں کانٹے حائل ہوں گے، انھیں ڈومیسٹک مقابلوں میں فوری شرکت کی اجازت نہ مل سکی،یکم ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایکشن میں آنے کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، پی سی بی کو آئی سی سی کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے،کھلاڑیوں کوکلین چٹ پانے کیلیے مختلف مراحل سے گزرنا ہوگا۔

دوسری جانب چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ سلمان اورآصف کو کسی بھی سطح پر سلیکشن کیلیے زیر غور لانے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،دونوں کو ایکدم ٹیم میں لانا مناسب نہیں لگتا، فٹنس اور فارم ثابت کرنے کیلیے وقت درکار ہے، جو کرکٹر اس وقت عمدہ کارکردگی کی بنا پر اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں انھیں باہر کرکے ایسے کھلاڑیوں کو کس طرح شامل کرسکتے ہیں جن کے بارے میں کوئی اندازہ ہی نہیں۔دریں اثنا تینوں کھلاڑیوں کے بارے میں کرکٹ حلقوں کی رائے بھی منقسم ہے،کوئی حق میں تو دیگر مخالف ہیں

کراچی آپریشن کسی قیمت پر بند نہیں ہوگا، وزیراعظم نوازشریف

کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے قانون نافذ كرنے والے اداروں  كو ہدایت كی ہے كہ كراچی میں  سیاسی جماعتوں میں موجود عسكری ونگز، دہشت گرد تنظیموں  اور ان كے سہولت كاروں كے خلاف سخت ترین كارروائی كی جائے اور شہر میں قیام امن کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے كہا كہ كراچی ہماری اولین ترجیح ہے،كراچی آپریشن سے شہر میں امن قائم ہو گیا ہے، بھتہ خوری، ٹارگٹ كلنگ اور اغوا برائے تاوان كی وارداتوں كا خاتمہ ہوگیا ہے، امن كے قیام كیلیے جاری آپریشن كے باعث دہشت گردوں كی كارروائیوں كی صلاحیت تقریباً ختم ہو گئی ہے تاہم نتائج كے حصول کے لیے اگر آپریشن جاری ركھنے میں مزید وقت لگے گا تو ہم گھبرانے والے نہیں کیونکہ ہمیں پورا یقین ہے كہ معاملات جلد بہتر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا كراچی آپریشن كو شروع ہوئے تقریباً 2 سال ہونے والے ہیں،شہر میں آپریشن سب كے اتفاق رائے سے شروع كیا گیا، آپریشن كے باعث شہر میں بھتہ خوری، اغواءبرائے تاوان اور ٹارگٹ كلنگ كا تقریباً خاتمہ ہو گیا ہے۔

شہباز شریف نے بھی سوشل میڈیا کی اہمیت جان لی

.وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی سوشل میڈیا کی اہمیت جان لی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام کے سوالوں کے جواب دیا کریں گے۔پنجاب حکومت نے پہلے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے اور پھر انٹرنیٹ کی طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے خود بھی سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنالیا، جس پر وقتا فوقتا وہ نہ صرف اسٹیٹس اَپ ڈیٹ کرتے رہے ، بلکہ اُن سوالات کی وضاحت بھی کرتے رہے جو عوام کے ذہنوں میں سر اٹھاتے ہیں۔مثلا وہ بیرون ملک علاج کیوں کرواتے ہیں؟ اس کا جواب بھی شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ہی دیا۔اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر اتوار کوشام سات بجے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وڈیو میسیج کے ذریعے سوالوں کے جواب دیں گے۔ شہباز شریف کہتے ہیں ،عوام کے براہ راست سوالات سےانہیں عوامی مسائل کا علم ہوگا،ترجیحات کے تعین میں بھی مدد ملے گی

نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات پر عمل درآمد نہ ہونے کا سخت نوٹس

سیاسی وعسکری قیادت نے امن وامان کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ،مدارس اصلاحات،دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور نیکٹا کوفوری فعال کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورت حال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں وزیرداخلہ ، وزیرخزانہ ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب ، مشیر سلامتی امور سرتاج عزیز اور طارق فاطمی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے، اس موقع پرنیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کا نوٹس لیاگیا۔ذرائع کا کہناہےکہ نفرت انگیزتقاریر اورلٹریچرکی روک تھام کے لیے موثرپیش رفت نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی جبکہ مدارس اصلاحات پربھی واضح پیش رفت نہ ہونے سے متعلق آگاہ کیاگیا ۔نیکٹاکےغیرفعال ہونے کا خصوصی طورپرذکرہوا اور فیصلہ کیاگیاکہ اسے فعال کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف موثرکارروائی نہ ہونے کی نشاندہی پرفیصلہ کیاگیاکہ سویلین اداروں کی استعداد کار بہتر اور انٹیلی جنس نظام کو موثر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائےجائیں گے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کراچی آپریشن کسی رکاوٹ کےبغیر جاری رکھنے کافیصلہ کیاگیا، پولیس کو سیاست سے پاک کرکےاس کی جدید خطوط پر تربیت سے متعلق اقدامات کرنے کافیصلہ بھی ہوا۔

شادی سے انکار پر کبڈی چیمپئن صبا سلطانہ کو گولی ماردی گئی

Saba-Sultana

فیصل آباد :  فیصل آباد میں کبڈی کی چیمپئن صباء سلطانہ کو نوجوان نے گولی ماری اورپھرخود کوبھی گولی مارلی ، دونوں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کبڈی پلیئر صبا سلطانہ کو سرگودھا روڈ پر  نوجوان نے گولی کا نشانہ بنا ڈالا ، صبا سلطانہ اویس کالونی میں اپنے گھر سے سودا لانے گئی تھیں ،راستے میں عمران نے فائر کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مارلی۔  دونوں زخمیوں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق  واقعہ محبت کا شاخسانہ ہوسکتاہے، صباء سلطانہ نے ایک ماہ قبل گلبرگ تھانےمیں نوجوانوں کی چھیڑچھاڑکیخلاف درخواست بھی دی تھی۔

این اے 122 دھاندلی کیس؛ ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا

pakistan-election

الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں دھاندلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پرالیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ طرفین کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پرٹریبونل کے جج کاظم ملک نے فیصلہ محفوظ کیا جو 22 اگست کو سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ این اے 122 پر قومی اسمبلی کے اسپیکرسردارایازصادق نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو شکست دی تھی تاہم عمران خان کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن ٹریبونل تشکیل دیا گیا تھا۔

Google Analytics Alternative