- الإعلانات -

PSL کیخلاف مخالفین کی تمام سازشیں ناکام

دبئی: پی ایس ایل کیخلاف مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں اور منگل کے روز شیڈول فائنل مقابلے کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔چیئر مین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔پاکستان سپرلیگ انتہائی کامیابی سے جاری ہے جس کی سب سے بڑی مثال 23فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلا م آباد یونائیٹڈ کے مابین مقابلے سے 2دن قبل ہی میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہونا ہے ، جس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کو ناکام بنانے کے لیے مخالفین کی جانب سے طرح طرح کی سازشیں کی گئیں تاہم پی ایس ایل اب تک پاکستان کرکٹ بورڈ کا شروع کردہ کامیاب ترین ایونٹ ثابت ہورہا ہے۔