- الإعلانات -

جوپشاور زلمی کی شرٹ پہن کر آئے گا اس کا ٹکٹ فری ہو گا”شاہد آفریدی”

دبئی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کی شرٹ پہن کر آنے والے شائقین کیلئے فری ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کو دبئی میں ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں پشاور کے کپتان شاہد آفریدی، کراچی کنگز کے قائد شعیب ملک، لاہور قلندرز کے کپتان اظہر علی، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد اور اسلام آباد کی ٹیم کے ڈائریکٹر وسیم اکرم نے شرکت کی۔

اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق پریکٹس سیشن میں مصروف ہونے کے سبب تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے اختتام پر شاہد آفریدی نے خصوصی طور پر اعلان کیا جو بھی شائق گراؤنڈ میں پشاور زلمی کی شرٹ پہن کر آئے گا اس کا ٹکٹ فری ہو گا اور اس کے ٹکٹ کے پیسے شاہد آفریدی خود دے گا۔