- الإعلانات -

پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹر نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو ہرا دیا

دبئی: پہلی پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹر نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

دبئی اسپورٹس اسٹیڈئم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر ایک سو اٹھائس رنزبنائے۔ کپتان مصباح الحق نے اٹھائیس گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے اکتالیس رنز اسکور کیے۔

اندرے رسل نے اسکور میں پینتیس رنز ناٹ آوٹ کا اضافہ کیا۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے دو وکٹ کے نقصان پر ایک سو بتیس رنز بنالیے۔

لیوک رائٹ نےترپن گیندوں پر چار چھکے اور گیارہ چوکوں کی مدد سے چھیاسی رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی۔