- الإعلانات -

پٹھانوں کے ہاتھ سے گیند نکل نہیں سکتی”محمد اصغر”

دبئی: پشاور زلمے کے نوجوان لیفٹ آرم سپن بولر محمد اصغر کو میچ میں 3وکٹیں لینے اور دو شاندار کیچ پکڑنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد اصغر نے اپنی جادوئی باﺅلنگ سے اسلام آباد کے بلے بازوں کو کھل کرکھیلنے کا موقع نہ دیا اور عمر امین ،بابر اعظم اور کپتان مصبا ح الحق کو پویلین کی راہ دکھائی۔محمد اصغر نے سیم بلنگز اور آندرے رسل کے شاندار کیچ بھی پکڑے۔کیچز سے متعلق رمیز راجہ کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پٹھانوں والے بڑے بڑے ہاتھ ہیں جس میں ایک دفعہ گیند آ جائے تو انتی آسانی سے نکل نہیں سکتی۔محمد اصغر کے جواب پر گراﺅنڈ میں موجود تمام افراد ہنسنے لگ گئے اور سپنر کی کارکردگی کو سراہا۔