- الإعلانات -

APS کے طلباءدبئی میں Jumeirah Beach پر

دبئی: پاکستان سپر لیگ (PSL) ٹی ٹونئٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والے آرمی پبلک سکول(APS )پشاور کے طلباءنے پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی کے ہمراہ دبئی کے مشہور مقام جمیرا بیچ(Jumeirah Beach) کی سیر کی ۔تفصیلات کے مطابق کپتان شاہد آفریدی نے بچوں کیساتھ کرکٹ بھی کھیلی جبکہ انہیں آٹو گرف بھی دیئے۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کے ہمراہ پشاور زلمی ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور عملے کے ارکان بھی موجود تھے جنہوں نے APS طلباءکیساتھ خوب ہلہ گلہ کیا ۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی طلباءکیساتھ کرکٹ کھیلی اور تصاویر بنوائیں۔