- الإعلانات -

PSL میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل

شارجہ: پاکستان سپرلیگ میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں نے اپنے 3،3 میچز میں سے ایک ایک میں کامیابی حاصل کی اور اس لحاظ سے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ میچ جیتنے والی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پربہتر پوائنٹس پاکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرے گی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ کپتان مصباح الحق،شین واٹسن، شرجیل خان، عمر امین،بابر اعظم،عماد بٹ، سیم بلنگ، بریڈ ہیڈن، عمران خالد،خالد لطیف، کامران غلام، آندرے رسل، رومان رئیس،محمد سمیع اور محمد عرفان پر مشتمل ہے۔وسری جانب ایونٹ کے دوران میچ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز کی ٹیم کپتان اظہرعلی، کریس گیل،صہیب مقصود،عمر اکمل،محمد رضوان، عدنان رسول، ڈیوانے براوو، کیون کوپر،کیمرون ڈیلپورٹ، حماد اعظم،نوید یاسین،یاسرشاہ،ظفر گوہر،ضیاالحق اور زوہیب خان پر مشتمل ہے۔