- الإعلانات -

PSL میں چھکوں کی سنچری مکمل

شارجہ :  پاکستان سپر لیگ میں لگائے جانے والے چھکوں کی سنچری مکمل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران ٹورنامنٹ میں لگائے جانے والے چھکوں کی سنچری مکمل ہو گئی ہے۔ پی ایس ایل میں لگائے جانے والے چھکوں کی سنچری شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمے اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے روی بوپارہ نے چھکا لگا کر مکمل کی۔