- الإعلانات -

PSL،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز VS لاہور قلندر

دبئی: PSL میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور لاہور قلندر کا آمنا سامنا ہوگا، کوئٹہ ٹاپ فور میں جگہ بناچکی جبکہ قلندرز کو آج کا میچ جیتنا ہوگا۔ پی ایس ایل کے سنسنی خیز میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ فائنل مراحل میں داخل ہوچکا ہے، لیکن پلے آف کھیلنے والی چار ٹیمیں کون سی ہونگی اس کا فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا۔دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں آج لیگ میں لاہور قلندر کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈ ایٹرز سے ہوگا۔کوئٹہ کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی پلے آف کے لئے کوالفائی کرچکی ہے۔دوسری جانب قلندرز نے ایونٹ میں صرف دو میچز جیتے۔ لیکن ان دونوں میچز میں اس نے ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیموں کوئٹہ اور پشاور کو شکست دی ہے۔لاہور قلندر کو اگلے مرحلے میں جانے کے لئے آج کوئٹہ کو پچھاڑنا ہوگاورنہ ٹاپ فور میں آنا مزید مشکل ہوجائےگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائےگا۔