- الإعلانات -

۔ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے بارگو،شروٹ اور دیگر مقامات کا تفصیلی دورہ کیا

گلگت۔ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد نے بارگو،شروٹ اور دیگر مقامات کا تفصیلی دورہ کیا ڈی سی گلگت کے ہمراہ اے سی گلگت بھی موجود تھے۔ڈی سی گلگت نے بارگو،شروٹ کے مقامات پر ٹرانزک پوائنٹ کا جائزہ لیا جہا پر غذر سے آنے والے گاڑیوں میں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے اور بچو ں کے ہاتھ میں مارکر مارکنگ اور انٹری رجسٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی سی گلگت نے پولیو مہم کے ٹیموں کو سختی کے ساتھ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پانچ سال سے کم عمر بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔اس کے بعد ڈی سی گلگت نے مختلف مقامات کے ڈسپنسریز اور MNCHسینٹر کا بھی جائزہ لیا۔وہاں پر موجود پولیو مہم کا جائزہ لیا۔اور پولیو کے قطرے پلانے والے ٹیموں کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر صورت میں بچوں کو پولیوکے قطرے پلائیں۔اور وہاں موجود تمام سٹاف سے ملاقات کی۔اور ڈسپنسریز میں دوائیوں کی تعداد معلوم کی۔وہاں موجود سٹاف نے اپنے مسائل کے ھوالے سے دی سی گلگت کو آگاہ کیا۔ڈی سی گلگت نے ڈسپنسری کے سٹاف کے مسائل کو حل یقین دہانی کرائی اور انہیں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانئجام دیں اور پولیو کے تارگٹ کو پورا کرنے کے لئے ہر قسم کی اقدامات اٹھائیں انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو کے خاتمے کے لئے ہر قسم کے اقدامات اٹھائینگے۔ پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے اہلکاروں کو کسی بھی صورت نہیں بخشا جائے گا۔