- الإعلانات -

فیاض احمدایڈ یشنل ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرگلگت کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس پولیومہم کی تیسرے روز کی کارکردگی کے حوالے سے منعقد ہوا

گلگت۔ فیاض احمدایڈ یشنل ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرگلگت کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس پولیومہم کی تیسرے روز کی کارکردگی کے حوالے سے منعقد ہوا ۔جس DHO گلگت، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت،WHO گلگت، WHO کے غیر ملکی آفیسر، نمائندہ رینجرز اور جی بی سکاؤٹس اور دیگرمحکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیومہم ہمارا قومی فریضہ ہے جس کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے پولیو مہم کے دوران کوتاہی براشت نہیں کی جائے گی۔اس حوالے سے ڈی ایچ او گلگت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس مہم کے دوران آج کا مطلوبہ ہدف کے مطابق 80% رہی اور دوزدراز علاقوں سے کی ابھی تک رپورٹ مکمل نہیں ہوئی ہے اور کسی بھی علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اجلاس میں موجود WHO کے نمائندوں نے بھی پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا ہے کہ اے سی جگلوٹ کے ساتھ پولیو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ چار لیڈی ہیلتھ ورکز اپنی ڈیوٹی پر موجود نہیں تھی ۔ جس پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے لیڈی ہیلتھ ورکز کی کارکر دگی کے حوالے سے بر ہمی کا اظہار کیا اور ڈی ایچ اؤ کو ہد ایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے اہلکاروں کو کسی بھی صورت نہیں بخشا جائے گااور پولیو ٹیموں کو مزید محنت اور لگن سے پولیو مہم کوکامیاب بنائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرگلگت کو نمائندہ رینجرز اور جی بی سکاؤٹس نے بھی بر یفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانزٹ پوائنٹ میں ہمارے عملے پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں ا؁یڈیشنل ڈی سی گلگت نے تمام پولیو کے ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ٹارگٹ کو پورا کریں اوربچوں کو پولیو کے قطر ے پلائے جائے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اپنے 05 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے تاکہ تا حیات معذوی سے بچاسکے۔