- الإعلانات -

کالووال اسسٹنٹ کمشنرلالیاں فضل عباس کا وزٹ

لالیاں (بیورورپورٹ) تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنرلالیاں فضل عباس کا پولیو مہم کے تیسرے روز علی الصبح پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لیے باہیوال،کالووال اور گردونواح کے علاقوں کا وزٹ۔وزٹ میں اسٹنٹ کمشنر فضل عباس کا خانہ بدوشوں،بھٹوں،بس سٹینڈ اور مختلف مقامات پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اورگھروں پرجا کر بچوں کے والدین سے گفتگو کی اور پولیو ٹیم کی آمد اوربچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے بارے دریافت کیا۔اور ان کے دروازوں پر پولیو مارکنگ کو بھی چیک کیا۔اور ہیلتھ ٹیموں کو بھی سختی سے کہا کہ مسافر ٹرانسپورٹ اڈوں پر پولیو ٹیموں کو متحرک رکھیں۔اسٹنٹ کمشنر لالیاں فضل عباس نے مختلف مقامات پر بچوں کے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آنے والی نسلوں کو عمربھر کی معذوری سے بچانے کے لیے انہیں پولیو کے قطرے پلانا انتہائی ضروری ہے