- الإعلانات -

گراں فروشی پربلا تفریق کاروائی کی جائے

گراں فروشی پربلا تفریق کاروائی کی جائے،مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والو ں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جائے،افسران فیلڈ میں موجودرہیں،پرائس کنٹرول اور چیکنگ کو یقینی بنانے کے لیے کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد
گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے تمام افسران بازاروں اور قصبوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری کریک ڈاؤں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات کوشاں ہے ہم نے بھی عوام کو گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں سے چھٹکارا دلانے کے لیے دن رات کام کرنا ہے اور عوام کو ریلیف دلوانا ہے،گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلا ف مہم چند دن کی نہیں ہے، یہ مہم زور و شور سے جاری رہے گی،گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کرکے سرخرو ہوں ضلع ننکانہ کو ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں سے پاک کرنا میرا عزم ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اگر کسی بھی ایریا میں جائیں تو گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کریں اورایف آئی آر کا اندراج کروایا جائے یا سبھی کو جرمانے کیے جائیں اس سلسلے میں کسی قسم کے دباؤ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اگر کوئی بھی ضلعی افسر یا اہلکار کسی ذخیرہ اندوز یا گراں فروش کی سفارش کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف بھی سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔