- الإعلانات -

پوائنٹ آف سیل کا نظام نہ صرف بڑے ریٹیلرز کے لئے فائدہ مند ہو گا بلکہ ملکی ٹیکس کے نظام میں بھی انقلاب لانے کا باعث بنے گا۔

کمشنر ان لینڈ ریونیو ساہیوال زون آصف رسول نے تاجر تنظیموں کے نمایند گان سے بات کرتے ہوے بتایا کہ پوائنٹ آف سیل کا نظام نہ صرف بڑے ریٹیلرز کے لئے فائدہ مند ہو گا بلکہ ملکی ٹیکس کے نظام میں بھی انقلاب لانے کا باعث بنے گا۔ یہ بات انہوں نے پوائنٹ آف سیل کے نظام کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں بات چیت کرتے ہوے بتائی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ کہ یہ ایک جدید نظام ہے جس سے نہ صرف بزنس میں آسانیاں پیدا ہوں گی بلکہ خریدار بھی اپنے ٹیکس کی ادائیگی کی تصدیق اپنے موبائل پر دیکھ سکے گا جس سے عوام کے ٹیکس کے نظام پر اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ انھوں نے رٹیلرز پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر اس نظام میں رجسٹریشن کروایں جس کے لئے FBR کا عملہ ہمہ وقت موجود رہے گا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر عبدلرازق خان اور ڈپٹی کمیشنر ذوالفقار علی بھی موجود تھے۔