- الإعلانات -

فیصل آباد،نجی ملز کا بوائلر پھٹنے سے آتشزدگی ،چھت زمین بوس

میڈیارپورٹس کے مطابق سرگودھا روڈ پر نجی ملز کا بوائلر پھٹ گیا،بوائلر پھٹنے سے آگ لگ گئی اورفیکٹری کی چھت زمین بوس ہو گئی ،چھت گرنے اور آگ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق اور11 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،آتشزدگی اور چھت گرنے سے ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،لاشوں اورزخمیوں کو الائیڈہسپتال منتقل کردیاگیا۔