- الإعلانات -

ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ کی تانی خیل (کمرمشانی) میں کھلی کچہری۔ مقامی لوگوں کے مسائل اور شکایات سن کر ان کے حل وازالہ کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے

میانوالی: ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ کی تانی خیل (کمرمشانی) میں کھلی کچہری۔ مقامی لوگوں کے مسائل اور شکایات سن کر ان کے حل وازالہ کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل عمر فاروق اور ڈی ایس پی مہر محمد ریاض بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ضلعی وتحصیل انتظامیہ لوگوں کے مسائل اور شکایات کے ازالہ کیلئے ان کی دہلیز پر جا کر کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہی ہے اور اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو اپنے مسائل اور شکایات کیلئے میانوالی نہ آنا پڑے بلکہ ان کے مقامی مسائل ان کے اپنے علاقہ میں سن کر حل کئے جائیں