- الإعلانات -

دارالاطفال میں مقیم بچوں کی پذیرائی، سی ٹی سکول انتظامیہ اور طلباو طالبات نے سپورٹس جمنیزیم میں ان بچوں کے ساتھ ایک دن گزار

دارالاطفال میں مقیم بچوں کی پذیرائی، سی ٹی سکول انتظامیہ اور طلباو طالبات نے سپورٹس جمنیزیم میں ان بچوں کے ساتھ ایک دن گزار ا۔دارالاطفال کے بچے سٹی سکول کی جا نب سے اپنے اعزاز میں منعقد کردہ رنگا رنگ پرو گراموں سے لطف اندوز ہو ئے اور تما م دن سٹی سکول کے بچوں کے ساتھ کھیل کود میں مصروف رہے۔اس موقع پر ان بچوں کے اعزاز میں لنچ کا بھی اہتما م کیا گیا۔بیگم وڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ بھی اس موقع پر سپورٹس جمنیزیم پہنچے اور دارالاطفال میں مقیم بچوں سے فرداًفرداًمصافحہ کیا اور ان سے گفتگو کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سٹی سکول انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا اورکہا کہ یہ بچے ہماری خصوصی توجہ اور شفقت کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹی سکول کے بچوں کے ساتھ کھیلتے کو دتے ہو ئے ان بچوں کے چہروں پر سجی فطری خوشی اور مسکرا ہٹ سے قلبی سکون ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر نجی اداروں کو بھی چا ہیے کہ وہ ان بچوں کی وقتاًفوقتاًپذیرائی کر یں اوران کیلئے اس قسم کے پرو گراموں کا انعقاد کر یں تا کہ ان بچوں میں محرومی کے احساس کو ختم کر کے ان کے اندر اعتماد پید ا کیا جا سکے۔اس موقع پر پر نسپل سٹی سکول مریم افشاں نے بیگم و ڈپٹی کمشنر کو اس حوالہ سے بریفنگ دی۔بعدا زاں سٹی سکول انتظامیہ کی جا نب سے دارالاطفال میں مقیم بچوں کو اس موقع پر خصوصی طور پر تحائف بھی دیئے گئے۔