- الإعلانات -

جشن بہاراں 2020ء کا انعقاد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی عوام الناس کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے ویژن کو ملحوظ رکھتے ہو ئے منعقد کر وایا جارہا ہے

ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ جشن بہاراں 2020ء کا انعقاد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی عوام الناس کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے ویژن کو ملحوظ رکھتے ہو ئے منعقد کر وایا جارہا ہے۔میانوالی میں چودہ، پندرہ اور سولہ مارچ کو منعقد ہو نے والے اس جشن بہاراں میلہ کو شایان شان، رنگا رنگ بنا نے اور زیا دہ سے زیا دہ تفریحی سہولتوں کی دستیا بی کو ممکن بنا نے کیلئے پار لیمنٹیرین سے مشاورت، ضلع کی سپورٹس و کلچر ل آرگنائزیشن کے اشتراک اور صنعتی و کمر شل اداروں کی معاونت سے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔انشاء اللہ یہ جشن بہاراں عوامی خو اہشات، علا قائی ثقافت و روایات اور اقدار کا آئنہ دار ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اقبال ؒ ہا ل ضلع کو نسل میں منعقد ہ جشن بہاراں آرگنائزنگ کمیٹیوں و ذیلی کمیٹیوں کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں کے رنگا رنگ پرو گراموں میں میراتھن ریس، سائیکل ریس، نیز ا بازی، کبڈی، رسہ کشی، خٹک ڈانس، پی ٹی شو، پھولوں کی نمائش، گھوڑا ڈانس، ڈاگ ریس، صنعتی و زرعی نمائش، محفل مشاعرہ، محفل موسیقی، مینا بازار، آتش بازی، کتاب میلہ سمیت دیگر رنگا رنگ پرو گرام شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرو گراموں کے انعقاد میں ا س امر کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے کہ جشن بہاراں بچوں، جوانوں، بوڑھوں اور خواتین سمیت سب کو خو شیوں و تفریحی سہولتوں کی فراہمی کا با عث بن سکے۔انہوں نے کہا کہ تما م معاملات میں شفافیت کو یقینی بنا یا جا ئے گا۔اس حوالہ سے چیف آفیسر تحصیل کو نسل رانا محبو ب عالم کو فوکل پر سن نا مزد کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسے مزید بہتر اور موئثر بنا نے کیلئے تجاویز کا خیر مقدم کیا جا ئے گا۔اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف شا ہد حمید خان ایڈووکیٹ، مو لوی عظت اللہ خان، محمد اشرف خان لنگر خیل، اظہر نیازی، زوہیب حسن اور دیگر مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے جشن بہاراں کے انعقاد کو خوش آئندقرارد یا۔مقررین نے تجویز دی کہ اس موقع پر بورڈ و یو نیورسٹیز میں پو زیشن حاصل کر نے والے طلبا کو خصوصی انعامات اور محفل نعت کا بھی اہتما م کیا جا ئے۔اس موقع پر چیف آفیسر تحصیل کو نسل رانا محبو ب عالم نے بریفنگ دی۔