- الإعلانات -

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے عوامی شکایات پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہنزل بالا میں فش فارم کا تفصیلی دورہ کیا

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے عوامی شکایات پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہنزل بالا میں فش فارم کا تفصیلی دورہ کیا ڈی سی گلگت کے ہمر اہ ڈائریکٹر ای پی اے اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی گلگت نے فش فارم کا جائزہ لینے کے بعد ڈی سی گلگت نے فش فارم کے مالکان کو موقع پر طلب کرکے ایک ہفتہ کے اند ر فش فارم سے نکاسی کے پانی کی اخراج کو علٰحیدہ پائپ لگانے کو یقینی بنائیں۔ فش فارم میں موجود مچھلیوں کے فضلے کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اس دوران ٖڈائیریکٹر ای پی اے نے فش فارم کے مالکان کو کہا ہے کہ اس فش فارم کی وجہ سے پانی استعمال کے قابل نہیں رہاہے۔ جس کی وجہ سے بے تھاشہ بیماریاں پھیلنے کے سبب بنتے ہیں۔جس پر فش فارم کے مالکان نے ڈی سی گلگت کو یقین دھانی کرائی کہ ایک ہفتے کے اندر فش فارم کے نکاسی آب کو علٰحیدہ نسب کیا جائے گا۔ جس پر ڈی سی گلگت نے مزید کہا ہے کہ یہ گندھا پانی آگے آبادی میں جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام الناس میں سخت بے چینی پھیل رہی ہے۔ اور سائنسی تحقیق کے مطابق کرونا وائرس پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔ عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ ک اولین زمہ داری ہے۔