- الإعلانات -

ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض کی پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کے جائزہ بارے سپیشل سپروائزرز اور یو سی ایم اوز سے میٹنگ ،یونین کونسل وائز پولیو ٹیموں کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ

ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض کی پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کے جائزہ بارے سپیشل سپروائزرز اور یو سی ایم اوز سے میٹنگ ،یونین کونسل وائز پولیو ٹیموں کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ ،میٹنگ میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف،ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل ، ڈاکٹر محمد ارشد ،ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ ، یو سی ایم او، سپیشل سپروائزر،ڈبلیو ایچ او کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل سپروائزرز نے یونین کونسل وائز پہلے دن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، میٹنگ میں پولیو مہم میں درپیش اہم ایشوز اور انکو حل کرنے کام کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز اور پولیو کے ٹارگٹ کو سو فیصد حاصل کرنے کیلئے بھرپور محنت کرنے پر زور دیا گیا، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے پولیو ٹیموں کی پہلے دن کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے جملہ افسران کو شاباش دی ،میٹنگ کے تمام شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا کہ تمام ہیلتھ افسران ، سپروائزر ، یو سی ایم اوزمزید محنت کریں ، دو دن باقی ہےں پولیو مہم میں جو کہ بہت اہم ہے پولیو ٹیموں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھیں اورٹارگٹ پورا کروائیں ،آخر میں انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ہر بچے کو حفاظتی قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے ، پولیو کے خاتمے کیلئے کاوشیں جہاد ہیں ، مشترکہ کاوشوں سے ہی پولیو کے مرض کا خاتمہ کریں گے ۔