- الإعلانات -

وزیراعظم آزاد کشمیر کی ھدایت پر کلین اینڈگرین کشمیرکے حوالہ سے کوٹلی سٹی میں صفائی مہم زوروشورسے جاری،

وزیراعظم آزاد کشمیر کی ھدایت پر کلین اینڈگرین کشمیرکے حوالہ سے کوٹلی سٹی میں صفائی مہم زوروشورسے جاری،چیف سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی،ہیڈکلرک ملک عبدالقیوم مرزا امتیاز،راجہ منورودیگر کی زیر نگرانی سینٹری سٹاف کا مختلف ایریازمیں صفائی کا عمل بہترین اندازسے جاری،
ن لیگی رہنما(ر)ڈی ایس پی راجہ رب نوازخان نے اپنی موجودگی میں وارڈنمبرایک ڈھنگروٹ ودیگرملحقہ ایریازمیں صفائی کے عمل میں بلدیہ کے عملہ کے ساتھ رہے،
اس موقع پر ریٹائرڈ ڈی ایس پی راجہ ربنواز خان نے کہا ھے کہ ہم سب نے مل کرکلین اینڈ گرین کشمیر مہم کے ذریعے لوگوں کے ذہن تبدیل کرنے ہیں کیونکہ ہر بڑے کام کا پہلے تصور بنتا ہے،بچوں کو ماحولیات اور صفائی سے آگاہ کرنا ہے،اور انہیں بتانا ہے کہ ملک کو صاف رکھنا کتنا ضروری ہے۔جیسے جیسے صفائی ہوگی ماحول صاف ستھراہوتارہے گا،
یہ صرف بلدیہ کاہی کام نہیں ہے،بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس مہم میں بھر پور حصہ لیں،اسلام نے بھی ہمیں صفائی ستھرائی کادرس دیاہے،صفائی نصف ایمان ہے جس طرح ہم اپنے کمرے،گھراور اردگردکے ماحول کی صفائی کرتے ہیں،اپنی گلی محلے اورشہرکی صفائی کابھی خیال رکھناہوگا،تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،اس موقع پر چیف سینٹری انسپکٹر پرویز اختر جلالی نے کہا کہ کلین اینڈگرین کشمیرکے حوالہ سے کوٹلی سٹی کومکمل صاف ستھراکرکے دم لیں گے،شہریوں،عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ باہرگلیوں،روڈز پرنہ پھینکیں بلکہ بلدیہ کی طرف سے تنصیب شدہ ڈسٹ بنزمیں ڈالیں،