- الإعلانات -

ڈپٹی کمشنرگلگت نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے تفصیلی دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنرگلگت نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی سی گلگت نے ڈی ایچ او گلگت اورڈبلیو ایچ او کے آفیسران اور تمام پولیو ٹیموں کو ہد ایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں اور ضلع گلگت میں 05 سال سے کم عمر والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائے اور پولیو مہم کے دوران ٹارگٹ کو پورا کریں۔ جس پر اور پولیو کے ٹیموں نے ضلع گلگت کے تمام مقامات پر جائزہ لے کر پانچ سال سے کم عمر والے بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائے گئے اور اس دوران پولیو کے ٹیموں کی نگر انی WHO کے آفیسران نے کی ہے اس دوران WHO کے آفیسران نے محلوں اورگھروں میں جا کر جائزہ لیا جس گھر میں پانچ سال سے کم عمر والے بچوں کے ہاتھ میں مارکر کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی گلگت نے WHO کے زمہ داران کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ضلع گلگت کے دور دراز علاقوں میں بھی پولیو مہم کی نگرانی کریں اور اس مہم کو کامیاب بنائے ڈی سی گلگت نے DHO گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ذمہ دا ر ایریا انچارج اور پولیو کے قطر ے پلانے والی ٹیموں کے خلاف E&D رولزکے تحت قانونی کارائی عمل میں لاکر رپورٹ پیش کریں۔ پولیو مہم کے دوران کوئی بھی کوتاہی بر داشت ہیں کی جائے گی۔