- الإعلانات -

’پنجاب میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا‘

لاہور: پنجاب میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے نئے سال کے آغاز سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق تعلیمی سال 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق ہفتے میں 5 روز تک کھول دیے گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے معمول کے مطابق اسکول کھولے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب صورتحال معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔