- الإعلانات -

گجرات کے 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث گجرات کے 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے گجرات کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں لاہور : جعلی کرنسی اور پرائز بانڈز کا کام کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار

نوٹیفکیشن کے مطابق گجرات کے علاقے لگاؤں چک سادا نواں لوک میں لاک ڈاؤن نافذ کیاگیا ہے جب کہ گورنمنٹ ابن امیر کالج جلال پور جٹاں اور گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلزہائی اسکول جلال پور جٹاں کی تمام برانچز بھی بند کر دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 19 مارچ تک نافذ رہے گا۔