- الإعلانات -

مستونگ: پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مستونگ میں آر سی ڈی شاہراہ پر چھوتو مقام پر نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل امداد علی اور کانسٹیبل نذیر احمد شہید ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں کے حملے میں موبائل کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔