- الإعلانات -

لاہور میں کورونا کیسز کی شرح میں پھر اضافہ

لاہور میں ایک بار پھر کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔لاہور میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح ساڑھے 23 فیصد سے زیادہ ہو گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ صوبے میں مثبت کیسوں کی شرح 8 فیصد سے زائد رہی، صوبے میں مزید 52 اور لاہور میں 26 افراد کو آئی سی یوز میں داخل کروایا گیا۔گزشتہ روز لاہور میں مثبت کیسوں کی شرح ساڑھے 4 جبکہ پنجاب میں تقریباً 4 فیصد تھی۔