- الإعلانات -

اسلام آباد میں سی ٹی ڈی کی حراست میں شہری کی ہلاکت کیخلاف احتجاج

اسلام آباد میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی حراست میں شہری کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین نے سڑک پر میت رکھ کر احتجاج کیا جس کی وجہ سے آئی جے پی روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والے افسران کومقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔