- الإعلانات -

پنجاب کی جیلوں میں قیدی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز سے محظوظ ہونے لگے

لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جیل ریفارمز پیکج کے تحت قیدیوں کو جیلوں میں ٹی وی کی سہولت فراہم کی ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر کی جیلوں میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کے لیے ٹی وی کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے باعث قیدیوں کو بھی یو اے ای میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز سےلطف اندوز ہونے کا موقع ملا ہے۔

قیدی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندارکارکردگی پر داد دیتے اور خوب انجوائے کرتے ہیں جب کہ وہ پُرامید ہیں کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی اپنے نام کرے گی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے 11 نومبر بروز جمعرات کو ہوگا۔