- الإعلانات -

بلوچستان میں کورونا پھیلنے کی شرح صفر ہوگئی

کوئٹہ : صوبہ بلوچستان میں کورونا پھیلنے کی شرح صفر ہوگئی ، گزشتہ کورونا کے 220 ٹیسٹ کئےگئے تاہم کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے ، 24گھنٹے کے دوران بلوچستان میں کورونا پھیلنےکی شرح صفر رپورٹ کی گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بھی کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، 6اضلاع میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے اب تک انتقال کرنیوالےافرادکی تعداد376 اور کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 35 ہزار 388 ہے جبکہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 34ہزار 943 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ روزصوبے میں کورونا کے220ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 384 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 2 فیصد پر برقرار ہے، ایک روز میں 7 اموات اور 700 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 014 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30ہزار 272 ہوگئی ہے۔