- الإعلانات -

میران شاہ میں خودکش دھماکا، 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ 3 بچے بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں میں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید بچوں میں 4 سال کی انعم، 8 سال کا احسن اور 11 سال کا احمد حسن شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے ہینڈلرز اور سہولت کاروں کے بارے میں جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔