- الإعلانات -

لسبیلہ میں ٹرک الٹنے سے 6 مزدور جاں بحق، 4 زخمی

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ٹرک الٹنے سے 6 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کام کے بعد مزدور ٹرک پر سوار ہوکر واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے میں6 مزدور موقع پر ہی جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے، جاں بحق مزدوروں کا تعلق سانگھڑ کے علاقے ٹنڈو آدم سے تھا جن کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔