- الإعلانات -

پنجاب: سی ٹی ڈی کے آپریشنز میں 4 دہشتگرد گرفتار

لاہور: سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں کارروائیاں کرتےہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس آپریشنز کیے گئے، اس دوران 18 آپریشنز میں متعدد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس آپریشنز میں 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے دھماکاخیز مواد، آئی ای ڈی، فیوز اور ڈیٹونیٹر برآمد کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 7 روز میں سرچ آپریشن کےدوران 59 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 48 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔