- الإعلانات -

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کا تبادلہ

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرکے افسران کو تبدیل کردیا گیا۔ صوبے میں پولیس افسران کے تبادلوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بابر سرفراز الپا آر پی او فیصل آباد اور طیب حفیظ چیمہ کو آر پی او ساہیوال تعینات کیا گیا ہے جب کہ آرپی او ملتان راجہ رفعت مختار کو آرپی او بہاولپور کا چارج بھی دیا گیا ہے۔

سہیل چوہدری کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور کامران عادل کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شہزادہ سلطان کی خدمات حکومت پنجاب کے سپردکی گئی ہیں، آرپی او فیصل آباد عمران محمود، آر پی او بہاولپور شیر اکبر اور آرپی ملتان جاوید اکبر کی خدمات بھی پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں۔