- الإعلانات -

کراچی: بھائی کی شادی میں فائرنگ کرنیوالا پولیس اہلکار اپنی ہی گولی سے ہلاک

کراچی میں شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار اپنی ہی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے گلشن بہار میں شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں بھائی کی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو اپنی ہی فائر کی گئی گولی لگ گئی۔

پولیس کے مطابق اہلکار اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کر رہا تھا کہ اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

دوسری جانب پان منڈی سے ملنے والا مشکوک بیگ تلاشی کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا۔