- الإعلانات -

وادی تیراہ میں بھی جنگلات میں آگ لگ گئی

ضلع خیبر وادی تیراہ کے پہاڑوں میں قدرتی جنگلات میں آگ لگی جس نے کئی کلومیٹر پر محیط جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق وادی تیراہ بازگڑہ کے پہاڑ میں قدرتی جنگلات میں گزشتہ روز اچانک آگ لگی جس نے تیزی سے پھیلتےہوئے چار کلومیٹر پر محیط قدرتی جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ آگ بجھانے میں فرنٹئیرکور ، ریسکیو اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے تاہم آگ پرفوری قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور آگ مزید پھیل رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بازگڑہ کے مضافاتی آبادی کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا۔