- الإعلانات -

10کروڑ روپے تاوان کیلئے بچے کو اغوا کرنیوالا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور کے علاقے باٹا پور میں 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے بچے کو اغوا کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اغوا برائے تاوان کے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس پارٹی باٹا پور کے علاقے میں پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی ساتھی خاتون اور مغوی بچے کی سوتیلی نانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل 5 سال کے بچے کو اغوا کر کے اس کے گھر والوں سے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔