- الإعلانات -

کراچی سپرہائی وے پر قربانی کے جانوروں کی منڈی میں پہلی واردات، بیل چوری

کراچی میں سپرہائی وے پر قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی لگانے کا کام تو ابتدائی مرحلے میں ہے تاہم ایسے میں ساہیوال سے پہنچے بیوپاری کا ایک بیل چوری کرلیا گیا۔ سچل تھانے کے ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق ساہیوال سے ایک بیوپاری سیف الرحمان گزشتہ روز ہی کراچی مویشی منڈی میں جانور لے کر پہنچا تھا۔

بعد ازاں ایک ملزم موقع پاکر پانی پلانے کے بہانے بچھڑا چوری کر کے لے گیا۔ ملزم نے منڈی کے باہر جانور کو بیمار ظاہر کیا اور اسے ڈاکٹر کو دکھانے کے بہانے گاڑی میں ڈال کر فرار ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم شہزاد نے بچھڑے کو لیاقت آباد میں 70 ہزار روپے میں قصائی کو فروخت کر دیا تھا۔

تاہم مویشی منڈی فعال کرنے میں مصروف انتظامیہ کی شکایت پر سچل پولیس نے کارروائی کی اورنگزیب خٹک کے مطابق واردات میں ملوث دو ملزمان شہزاد علی اور ذیشان کو گرفتار کرکے بچھڑا برآمد کرلیا ۔