- الإعلانات -

آزادکشمیر کے وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی میں مبینہ کو تاہی سامنے آگئی

مظفرآباد: آزادکشمیر کے وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی میں مبینہ کو تاہی سامنے آگئی ۔ ذرائع کے مطابق ایک نامعلوم شخص سکیورٹی کو چکما دے کر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے کمرے تک پہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق سردارتنویر الیاس کے بروقت الرٹ ہونے پر نامعلوم شخص فرار ہوگیا، دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان ڈاکٹر عرفان نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ ڈاکٹرعرفان کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعے اور ہفتےکی درمیانی شب کوپیش آیا جس کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے پرنسپل سیکرٹری سمیت دو ڈی آئی جی معطل کردیے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر کے مطابق سردارتنویر الیاس کا تمام سکیورٹی اسٹاف تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرعرفان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں سکیورٹی کو تاہی ممکن نہیں،کوئی اندر کا آدمی ملوث ہوسکتا ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ واقعے کے وقت سکیورٹی کیمرے اور خودکار سکیورٹی نظام غیر مؤثر تھا۔