- الإعلانات -

لاہور: فیکٹری ایریا میں خاتون اور اسکے شوہر سمیت 3 افراد قتل، ملزم کی مبینہ خودکشی

لاہورکے علاقے فیکٹری ایریا میں خاتون اور اس کے شوہر سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ ملزم نے مبینہ خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری ایر یا والٹن روڈ پر واقع ایک گھر میں چارافراد کے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔

پولیس نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم رضوان نے میاں بیوی اور دوست کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں درزی آصف ، اس کی اہلیہ ،عزیز اور رضوان شامل ہے۔

پولیس کے مطابق رضوان اور آصف کی گھریلو معاملات پر رنجش چل رہی تھی۔بظاہر رضوان نے تینوں افراد کو قتل کرکے خودکشی کی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔