- الإعلانات -

ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور آندھی سے حادثات نے 13 جانیں نگل لیں

ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور آندھی کے نتیجے میں13 زندگیاں جان کی بازی ہار گئیں،لاہور میں دیوار گرنے سے 5افراد جان سے گئے، دیوار گرنے کا واقعہ کاہنہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق شبیر احمد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چھت پر سویا ہوا تھا کہ ہمسائے کی دیوار ان پر آ گری، چار افراد ہسپتال منتقل ہونے کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گئے، جبکہ مسرت بی بی ہسپتال پہنچ کر خالق حقیقی سے جا ملی۔ سولہ سالہ بلال ہسپتال میں تاحال زیر علاج ہے۔

دوسری طرف سرائے عالمگیر میں کار نہر میں گرنے سے دو سالہ بچے سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے،جبکہ اسلام آباد میں جھولا گرنے سے چار سالہ بچے سمیت دو افراد دم توڑ گئے۔

قصور کے علاقے کوٹ رادھاکشن میں بھی بارش کےباعث گھرکی چھت گرگئی، چھت گرنےسےخاتون سمیت 4 افرادزخمی ہو گئے۔