- الإعلانات -

پی ٹی آئی حکومت نےکسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی: عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نےطنزیہ بیان میں کہا ہے کہ آصف زرداری محکمہ اینٹی کرپشن چلارہے ہیں،اور ہمیں  بتارہےہیں نیب کیسےکام کرےگا۔

عمران اسماعیل نے حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں، یہ سب کچھ ہم بھی اپنی حکومت میں کرسکتے تھے، لیکن تحریک انصاف حکومت نےاپنے دور حکومت میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی۔

سابق گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ ہم این اے 245کاالیکشن بھرپورطریقےسے لڑیں گے۔

انھوں نےمزید کہا کہ مراسلہ حقیقت پرمبنی ہے، سازش کے تحت عمران خان کی حکومت کوگھربھیجا گیا۔