- الإعلانات -

سبی: مزدا ٹرک اور کار تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق، پانچ زخمی

سبی کے ڈھاڈر بائی پاس پر ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ جانے والی کار اور مزدا ٹرک میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا، خبر کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ بھیج دیا گیا ہے۔

بتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔