- الإعلانات -

گورنر پنجاب اور ترکی کے وفد میں صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ترکی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاک میڈیکا ایکسپو اور ہیلتھ بزنس فورم کے انعقاد پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات محبت، اخوت اور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہیں۔

بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ ’طیب اردگان اسپتال‘ جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے، صحت کے شعبے میں ترکی کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے، دونوں برادرانہ ممالک میں صحت اور کاروباری تعلقات بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں۔

گورنر پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم و صحت کے شعبے میں ترقی، توانائی بحران اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔