- الإعلانات -

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج موسلادھار بارش سے ہر طرف جل تھل ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق زیادہ بارش کی وجہ سے سیکٹر ایچ 13 پانی میں ڈوب گیا، گلیوں اور گھروں میں بھی پانی جمع ہو گیا، تیزبارش سے نالے کی دیواریں ٹوٹ گئیں، اور متعددگاڑیاں پای کے ریلے میں پھنس گئیں۔

اسلام آباد کے ہی کورنگ نالے میں 4 بچے پھنس گئے، جنھیں بعد ازاں بحفاظت نکال لیا گیا، پاک بحریہ اور پولیس کی ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ نے بچوں کو بحفاظت نکالا۔

اس کارنامے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ریسکیو ٹیم کو شاباش کا پیگام دیا، اور کہا کہ بحریہ، ضلعی انتظامیہ، اور پولیس نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح  بلند ہو گئی ہے، جس کے بعد پری الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔