- الإعلانات -

گوگل اب سندھی اور پشتو بھی سیکھ گیا”سائبر ورلڈ”

نیویارک : سائبر ورلڈ سے خبر ہے کہ گوگل اب سندھی اور پشتو بھی سیکھ گیا ہے۔

معروف سرچ انجن گوگل سندھی اور پشتونوں کی مدد کو آگیا، جی ہاں، دسویں سال میں داخل ہوتے ہی گوگل ٹرانسلیٹ کا اپنے صارفین کیلئے تحفہ، اب گوگل 13 نئی زبانوں کا ترجمہ کرے گا۔

گوگل نے پاکستانیوں کیلئے مزید آسانی کردی، اردو کے بعد سندھی اور پشتو جاننا بھی بس ایک کلک کی دوری پر ہے۔

نئی زبانوں کے اضافے کیساتھ ہی گوگل ٹرانسلیٹ پر لینگویجز کی تعداد 103 تک جاپہنچی ہے، جو انٹرنیٹ استعمال کرنیوالی 99 فیصد آبادی کیلئے مددگار  ہے۔