- الإعلانات -

ناسا اور پیرو کے ادارے نے مریخ پر آلو اگانےکے تجربے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن : امریکی خلائی ادارہ ناسا اور پیرو کے ادارے نے مریخ پر آلو اگانےکے تجربے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ناسا اور پیرو کا ادارہ سی آئی پی اگلے ماہ ایک منفرد تجربہ کرنے والے ہیں۔ ماہرین اس بات کا جائزہ لیں گے کہ کیا پیرو کے آلو مریخ پر بھی اگائے جا سکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے سائنس دانوں نے مختلف اقسام کے آلو منتخب کیے ہیں جنہیں مریخ کی سطح جیسے حالات میں کاشت کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ کامیاب کاشت کی صورت میں سرخ سیارے کی سطح پر سبزیاں اگانے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔