- الإعلانات -

فیس بک نے سب سے بڑی تبدیلی متعارف کرادی

فیس بک نے حالیہ برسوں کی سب سے بڑی تبدیلی آج متعارف کرادی۔

آج  سے آپ کو فیس بک پر ایسی تبدیلی ملنے والی ہے جو آپ پسند کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے اور وہ یہ ہے کہ اب آپ کو فیس بک پوسٹس کو صرف ‘لائک’ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فیس بک نے صارفین کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے انگوٹھا اوپر جیسے بٹن کو تبدیل کرکے آپ کو اپنے جذبات اور احساسات کے اظہار کا موقع دیا ہے۔

فیس بک نے تسلیم کرلیا ہے کہ ‘لائک’ ہر موقع کے لیے درست جذبہ نہیں ہوتا اور اس نے نئے آپشنز کو پیش کردیا ہے

ری ایکشنز نام کے اس فیچر میں 5 ایموجیز فیس بک کے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کے لیے بدھ سے فراہم کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔

‘ لو’، ‘ ہا ہا’ ، ‘ wow ‘، ‘ سیڈ’ اور اینگری جیسے 5 دلچسپ ایموجیز اب لائک بٹن کا استعمال بہترین بنادیں گے کم از کم فیس بک کا تو یہی خیال ہے۔

موبائل فون صارفین کو لائک کے بٹن کو کچھ دیر دبا کر رکھنا ہوگا یا ڈیسک ٹاپ پر لائک بٹن پر ماﺅس کے کلک کو کچھ لمحوں کے لیے دبا کر رکھنا ہوگا اور 5 اینیمیٹڈ ایموجی اچھل کر سامنے آجائیں گے۔