- الإعلانات -

سعودی عرب کی نئی سیکیورٹی ایپ

سعودی عرب میں امن عامہ کے ڈائریکٹوریٹ نے "یلنا یمن” (ہم سب سیکورٹی ہیں) کے نام سے ایک نئی موبائل فون ایپلی کیشن متعارف کرا دی ہے۔ اس نئی ایپلی کیشن کا مقصد شہریوں اور غیر ملکیوں کو انٹرایکٹیو ٹیکنالوجی سیکیورٹی سسٹم کا حصہ بنانا ہے۔

یہ اقدام وزارت داخلہ کی جانب سے ان کوششوں کا حصہ ہے جوشہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان رابطے کو جدید ٹکنالوجی کے ذریعے آسان اور تیز تر بنانے کےلئے کی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں اسمارٹ فونز کے استعمال سے امن عامہ سے متعلق اطلاعات پر سیکیورٹی اہل کاروں کے جلد ردعمل کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں شہریوں اور مقیمین کو مزید سہولت اور اطمینان حاصل ہو گا۔

امن عامہ کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ جنرل عثمان المحرج کے مطابق اس ایپلی کیشن کا آئیڈیا مملکت کے ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف کی براہ راست سپورٹ اور ہدایات کی بنیاد پر شروع ہوا، ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ایپلی کیشن جی پی ایس بھی ہے، جس کے ذریعے واقعہ کے مقام اور اطلاع بھیجنے والی کی جگہ کی نشان دہی بھی ہو سکتی ہے، صارف اطلاع کے ساتھ تصاویر، وڈیو یا آڈیو کلپ بھی بھیج سکے گا۔