- الإعلانات -

واٹس ایپ نے گوگل پلے اسٹور پر اپنا آفیشل بیٹا چینیل متعارف کرادیا

کیا آپ واٹس ایپ کے نئے فیچرز اپنے دوستوں سے پہلے چاہتے ہیں ؟ تو اب ایسا بالکل ممکن ہے۔

جی ہاں واٹس ایپ نے گوگل پلے اسٹور پر اپنا آفیشل بیٹا چینیل متعارف کرادیا ہے۔

اس نئی سروس کا مقصد واٹس ایپ کے صارفین کو دنیا بھر میں پیش کرنے سب قبل نئے فیچرز کو آزمانے کا موقع دینا ہے۔

واٹس ایپ کا بیٹا پروگرام تو پہلے بھی تھا مگر اب اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے صارفین کو اسے آزمانے کا موقع اتنا آسانی سے نہیں ملتا تھا۔

اس کے بعد آپ جب بھی گوگل پلے اسٹور سے واٹس ایپ کے نئے ورژن کو اپ ڈیٹ کریں گے تو آپ کے سامنے ایسے نئے فیچرز بھی ہوں گے جن سے آپ کے دوست یا جاننے والے محروم ہوں گے۔

بیٹا ورژنز میں واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچرز اور فنکشنز کو شامل کیا جاتا ہے جو گوگل پلے اسٹور پر موجود آفیشل اپ ڈیٹ میں نہیں ہوتے۔

خیال رہے کہ ایک ارب سے زائد صارفین کے ساتھ واٹس ایپ اس وقت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروس ہے۔