- الإعلانات -

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی کمانڈ تبدیل ہوگئی

ناسا:بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی کمانڈ تبدیل ہوگئی ہے۔ امریکی خلا باز اسکاٹ کیلی نے ذمہ داریاں ساتھی خلا باز ‘ٹم کوپرا’ کے سپرد کردیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسکاٹ کیلی خلا میں تین سوچالیس روز ریکارڈ قیام کے بعد آج زمین کیلئے سفر کی تیاری کررہے ہیں۔خلائی اسٹیشن میں تین سو چالیس روزتک ریکارڈ قیام کرنے والے امریکی خلا باز اسکاٹ کیلی نے مشن کو الوداع کہہ دیا انھوں نے خلائی اسٹیشن کی ذمے داریاں اپنے ساتھی  ٹموتھی  کوپرا کو سونپ دیں۔اسکاٹ کیلی  نےخلائی اسٹیشن میں قیام کے دوران ایک سالگرہ بھی منائی۔

انہوں نے خلائی اسٹیشن میں قیام کا آغاز ستائیس مارچ دو ہزار پندرہ کوکیاتھا۔